31 اکتوبر، 2023، 8:12 AM

ایرانی وزیرخارجہ کی ویٹیکن کے ہم منصب ٹیلیفونک گفتگو؛

فلسطین کے بحران کا راہ حل مقامی اور اصلی باشندوں کی موجودگی میں ریفرنڈم ہے

فلسطین کے بحران کا راہ حل مقامی اور اصلی باشندوں کی موجودگی میں ریفرنڈم ہے

امیر عبداللہیان نے پل رچرڈ گیلگر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہئے جو کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں پر مشتمل فلسطین کے اصلی باشندوں کے درمیان ریفرنڈم کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے آج ویٹیکن کے ہم منصب پل رچرڈ گیلگر سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور فلسطین کے بے گناہ عوام پر صہیونی مظالم اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ میں درپیش انسانی المیے کے بارے میں خط ارسال کرنے کے بعد ویٹیکن کے پوپ اور وزیرخارجہ کی طرف سے ذمہ دارانہ اقدامات قابل قدر ہیں۔
عبداللہیان نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے پاس دو ہی آپشنز ہیں فوری طور پر جنگ بندی کرکے قتل عام کو روکا جائے یا تصادم کو جاری رہنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا موقف واضح ہے کہ فلسطین کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہئے جوکہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی فلسطین کے اصلی باشندوں کے درمیان ریفرنڈم کیا جائے۔

اس موقع پر ویٹیکن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین کے بحران کا سیاسی راہ حل نکالا جائے اور فوری طور پر جنگ بندی کرکے امداد کے ضرورت مند لوگوں تک امدادی اشیاء پہنچائی جائیں۔

News ID 1919734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha