24 اکتوبر، 2023، 2:40 PM

غاصب صیہونی فوج کی غزہ پر شدید بمباری، مزید دس فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوج کی غزہ پر شدید بمباری، مزید دس فلسطینی شہید

فلسطینی ذرائع نے غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نئے دور میں کم از کم 10 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ پر اسرائیلی طیاروں کے نئے حملے میں ۱۰ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے نصیرات کے علاقے میں ابودلال شاپنگ سینٹر پر بمباری کے اس لمحے کی تصاویر شائع کی ہیں جس میں متعدد فلسطینی جو اپنی روزمرہ ضروریات کی خریداری کے لیے وہاں موجود تھے، شہید کر دیے گئے۔

غزہ میں ایک اور مسجد پر بمباری

بچوں کی قاتل صیہونی رجیم کے طیاروں نے غزہ شہر کے شیخ رضوان محلے میں واقع فرقان مسجد پر بمباری کی۔

News ID 1919620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha