22 اکتوبر، 2023، 10:53 AM

حکومت غزہ کے خلاف زمینی کارروائی کی جلد اجازت دے گی، صہیونی آرمی چیف

حکومت غزہ کے خلاف زمینی کارروائی کی جلد اجازت دے گی، صہیونی آرمی چیف

عبرانی میڈیا نے غاصب صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالوے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج مزاحمتی گروہوں کو تباہ کرنے کے لئے جلد غزہ کی پٹی میں زمینی مہم شروع کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی زمینی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرٹزی ہالوے نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز حماس کے خلاف جلد غزہ میں زمینی کارروائی شروع کریں گی۔

صہیونی ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے فوجی سربراہ کے حوالے سے بیان جاری ہوا ہے جس میں حماس اور دیگر مقاومتی گروہوں کے خلاف جلد زمینی آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج اس حوالے سے جلد زمینی مشق شروع کرنے والی ہے۔ 

صہیونی فوج کے ریڈیو نے اپنے انٹرنیٹ صفحے پر لکھا ہے کہ صہیونی کابینہ نے جنگ کا دائرہ غزہ تک پھیلانے کا حکم جاری کیا ہے۔

فلسطینی مقاومتی گروہوں نے صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی اور نمازیوں پر حملے کے خلاف 7 اکتوبر پر اسرائیل پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں اب تک 1400 صہیونی ہلاک اور 3000 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

صیہونی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے۔

News ID 1919574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha