22 اکتوبر، 2023، 10:31 AM

غزہ کے 16 لاکھ سے زائد شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

غزہ کے 16 لاکھ سے زائد شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل کے ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فوری عالمی امداد کی اپیل کی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں پہنچنے والی عالمی امداد کو شہر کی ضروریات کے مقابلے میں انتہائی ناکافی قرار دیا ہے۔

ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے 16 لاکھ شہری فوری امداد کے محتاج ہیں۔ شہر میں غذائی قلت اور وبا پھیلنے کی وجہ سے ہر لمحہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

شہر کے طبی مراکز کی جانب سے ایندھن کی شدید کمی کی شکایت کی جارہی ہے۔ عالمی ادارے نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور بغیر کسی رکاوٹ کے امدادی سامان کی ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے گذشتہ روز غزہ میں پہنچنے والی امداد کو انتہائی ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سامان کی مقدار بڑھائی جائے کیونکہ طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کے خطرات زیادہ ہیں۔

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کے ہسپتال زخمیوں اور مریضوں سے بھر گئے ہیں دوسری جانب ظالم صہیونی فوج نے اسرائیلی حکام کے کہنے پر ہفتے کے دن سے غزہ کو ایندھن کی فراہمی مکمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1919577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha