15 اکتوبر، 2023، 11:34 PM

قابض اسرائیلی فوج دھوکے بازی پر اتر آئی، امریکی میڈیا نے پول کھول دیا

قابض اسرائیلی فوج دھوکے بازی پر اتر آئی، امریکی میڈیا نے پول کھول دیا

قابض اسرائیلی فوج دھوکے بازی پر اتر آئی، شمالی غزہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ راستہ دکھایا، مہلت کے دوران نہتے فلسطینیوں پر بارود برسا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج دھوکے بازی پر اتر آئی، شمالی غزہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ راستہ دکھایا، مہلت کے دوران نہتے فلسطینیوں پر بارود برسا دیا، خواتین اور بچوں سمیت250  فلسطینی راستے میں ہی شہید ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2670 ہوگئی، ساڑھے 9 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عالمی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا، اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس کے عملے کو بھی نشانہ بنایا، بمباری کے بعد دل دہلا دینے والے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔

News ID 1919420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha