20 اکتوبر، 2023، 2:54 PM

صیہونی رجیم کی صحافیوں کے خلاف نئے جارحیت پر حزب اللہ کا شدید ردعمل

صیہونی رجیم کی صحافیوں کے خلاف نئے جارحیت پر حزب اللہ کا شدید ردعمل

حزب اللہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی طرف سے العباد مرکز کے قریب صحافیوں کے خلاف نئی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں مرکز العباد کے قریب صحافیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے نئے حملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی دشمن لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی علاقے میں شہریوں اور صحافیوں پر حملے کی مجرمانہ پالیسی جاری رکھی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا: حزب اللہ صحافیوں کے خلاف العباد فوجی مرکز کے قریب غاصب صیہونی رجیم کے نئے حملے کی مذمت کرتی ہے جس کے دوران ایک شہری شہید ہوا تھا۔ 

حزب اللہ سمجھتی ہے کہ صحافیوں پر صیہونی رجیم کا وحشیانہ حملہ لبنان اور فلسطین میں میڈیا کے خلاف اس رجیم کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد شہریوں اور بے گناہوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کی کوریج اور ریکارڈنگ کو روکنا ہے تاکہ دنیا حقائق سے آگاہ نہ ہوسکے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ہم تمام میڈیا ہاوسز اور یونینز سے ان جرائم کی مذمت کرنے کو کہتے ہیں۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور ہماری سلامتی سے کھیلنے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1919537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha