13 اکتوبر، 2023، 12:04 PM

یورپ اور امریکہ کی حمایت کے بغیر صہیونی حکومت جارحیت کی جرائت نہیں کرسکتی، جہاد اسلامی فلسطین

یورپ اور امریکہ کی حمایت کے بغیر صہیونی حکومت جارحیت کی جرائت نہیں کرسکتی، جہاد اسلامی فلسطین

تحریک جہاد اسلامی نے عرب ممالک اور امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں مدد کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی نے عرب ممالک، امت مسلمہ اور عالمی حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم تاریخی جارحیت اور نسل کشی کا سامنا کررہی ہے اور پوری دنیا اس کا نظارہ دیکھ رہی ہے۔

صہیونی دہشت گرد  وحشیانہ انداز میں رہائشی مکانات اور عوام کو نشانہ بنارہے ہیں اور ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہے ہیں جس کے نتیجے میں بے گناہ بچے اور خواتین کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔

بیان میں غزہ کے لئے پانی اور دیگر زندگی کی بنیادی سہولیات بند کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمن صہیونی جب تک امریکہ اور یورپ کی حمایت نہ ہو اس حرکت کا ارتکاب نہیں کرسکتے۔ امریکہ نے بحری بیڑہ اس جارحیت کی مدد کرنے کے لئے روانہ کردیا ہے۔

News ID 1919347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha