27 ستمبر، 2023، 2:22 PM

پاکستانی صوبہ پنجاب میں آشوب چشم: اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے

پاکستانی صوبہ پنجاب میں آشوب چشم: اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے

آشوبِ چشم کی وباء کی وجہ سے پنجاب بھر کے اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  29 ستمبر کو عیدِ میلاد النبی کی وجہ سے صوبے میں ویسے ہی عام تعطیل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آشوبِ چشم کی وجہ سے جمعرات اور ہفتے کو نجی و سرکاری اسکولوں کو چھٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔

News ID 1919042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha