7 ستمبر، 2023، 11:46 AM

اربعین کا عالمی اجتماع حسینی نصب العین کا تسلسل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اربعین کا عالمی اجتماع حسینی نصب العین کا تسلسل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کربلا میں حضرت سید الشہداء (ع) کے چاہنے والوں کے عالمی اجتماع نے ایک بار پھر پرشکوہ حسینی نصب العین کی وحدت اور تسلسل کی عظمت کا مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اربعین حسینی کی مناسبت سے لکھا کہ کربلا میں عاشقان حسین ع کے عظیم عالمی اجتماع نے ایک بار پھر حسینی نصب العین کی وحدت اور تسلسل کی عظمت کی یاد دلائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس روحانی مشی میں لاکھوں شرکاء کی طرف سے قرآن کریم کی تعظیم نے یہ واضح کیا کہ اسلام عاشورا کے سبب زندہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اربعین حسینی کے دوران شاندار مہمان نوازی پر برادر ملک عراق کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

News ID 1918748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha