مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ رات ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرانین جے شنکر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے میں شامل بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے جوہانسبرگ میں برکس پلس کی سربراہی اجلاس اور اس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور پر بھی مشاورت کی۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں برکس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رکنیت کی صورتحال اور جوہانسبرگ میں اس گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس میں نئے اراکین کی منظوری کے لیے پیش کردہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امیر عبداللہیان نے اس سلسلے میں ہندوستان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ، برازیل اور روس کے وزرائے خارجہ کی مشاورت سے برکس میں ایران کی رکنیت کی درخواست پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بھی اس سلسلے میں روس کے صدور اور ہندوستان کے وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر بات چیت اور مشاورت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ