11 اگست، 2023، 9:52 AM

جاپان میں زلزلہ، 6 ری ایکٹر سکیل کی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جاپان میں زلزلہ، 6 ری ایکٹر سکیل کی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے

آج صبح جاپان کے ہیکائیڈو شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق جرمن جیولوجیکل ریسرچ سینٹر نے جاپان کے شہر ہوکائیڈو میں 6 ری ایکٹر سکیل کی شدت کے زلزلے کے آنے کا اعلان کیا۔

جرمنی کے ارضیاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 46 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ارضیاتی مرکز نے اعلان کیا کہ یہ زلزلہ 40.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

تاہم ابھی تک جاپانی حکام نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

News ID 1918347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha