2 اگست، 2023، 4:09 PM

پاکستانی وزیرداخلہ کی عراقی صدر سے ملاقات؛

رواں سال اربعین مارچ میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی شرکت متوقع

رواں سال اربعین مارچ میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی شرکت متوقع

عراقی صدر نے پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات میں کہا کہ اربعین کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین اس سال اربعین حسینی مارچ میں شرکت کے لئے عراق آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی صدر ہاوس سے جاری بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بغداد میں صدر عبداللطیف الرشیدی نے پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور عراق کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور دفاعی امور میں تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ عراقی صدر نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ مختلف امور میں تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری اور سالمیت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لئے سہولیات دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر موجود عراقی وزیرداخلہ عبدالامیر الشمری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں گی۔

 اربعین کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین اس سال اربعین حسینی مارچ میں شرکت کے لئے عراق آئیں گے۔

ملاقات کے دوران پاکستانی وزیرداخلہ نے صدر عارف علوی کی جانب سے عراقی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس کو عبداللطیف الرشیدی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے قبول کرلیا۔
 

News ID 1918192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha