30 جولائی، 2023، 8:24 PM

ایران آرش گیس فیلڈ میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا، وزیرپیٹرولئیم

ایران آرش گیس فیلڈ میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا، وزیرپیٹرولئیم

ایران کے وزیر پیٹرولئیم اوجی نے کہا ہے کہ ایران آرش گیس فیلڈ پر اپنے حقوق اور مفادات کو حاصل کرکے رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے دن جوائنٹ گیس اینڈ آئل فیلڈ کے منصوبے پر تبادلہ خیال کے لئے ہونے والی میٹنگ کے دوران وزیر تیل و پیٹرولیم جواد اوجی نے سرحدی امور کے بارے میں ایران کی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران زمینی اور سمندری سرحدی مسائل کو ہمیشہ سے ہی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرش گیس فیلڈ پر بھی ایران متحدہ اور مشترکہ مفادات کا قائل ہے۔ اگر کوئی فریق باہمی تعاون پر آمادہ نہیں ہے تو ایران اکیلا اپنے حقوق کو حاصل کرے گا اور اس حوالے سے کسی بھی فریق کی جانب سے ہونے والی مخالفت کو برداشت نہیں کرے گا۔

آرش گیس فیلڈ خلیج فارس کے شمال میں ایران، کویت اور سعودی عرب کے نیوٹرل زون میں واقع ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس فیلڈ میں 20 ٹریلین کیوبک میٹر گیس اور 310 ملین بیرل تیل کے زیر زمین ذخائر موجود ہیں۔

News ID 1918140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha