27 جولائی، 2023، 9:08 PM

کوئٹہ میں محرم الحرام کی مجلس عزاء کے دوران مومنین کا منفرد اور تاریخی احتجاج منعقد

کوئٹہ میں محرم الحرام کی مجلس عزاء کے دوران مومنین کا منفرد اور تاریخی احتجاج منعقد

حاضرین نے قرآن پاک کو ہاتھوں میں بلند کرکے قرآنِ پاک کے تقدس میں نعرے بلند کیے اور کلام اِلٰہی کے مقدس کتاب سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں سویڈن اور ڈنمارک میں آزادی اظہار کے نام پر حکومتی اجازت اور سرپرستی میں قرآن پاک کو جلانے، قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین کرنے کے واقعات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی حؤالے سے کوئٹہ کے علمدار روڑ پر واقع امام حسینی نیچاری اور مدرسہِ علمیہ علی ابن ابیطالب (ع) ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں محرم الحرام کی مجلس عزاء کے دوران مومنین کا منفرد اور تاریخی احتجاج منعقد ہوا۔

حاضرین نے قرآن پاک کو ہاتھوں میں بلند کرکے قرآنِ پاک کے تقدس میں نعرے بلند کیے اور کلام اِلٰہی کے مقدس کتاب سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

علمدار روڑ نیچاری میں امام جعمہ علامہ حسنین وجدانی نے مغربی دنیا میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سوزی سے مغرب کی آزادی کا کھوکھلا نعرہ بے نقاب ہوا۔

News ID 1918067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha