19 جولائی، 2023، 1:10 AM

ایران میں ماہ محرم کا آغاز، مجالس عزاء کا سلسلہ شروع

ایران میں ماہ محرم کا آغاز، مجالس عزاء کا سلسلہ شروع

ایران میں کل رات سے ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں گنبد پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے اور آج بروز بدھ یکم محرم ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں محرم الحرام 1445ہجری قمری کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے پاکستان اور ہندوستان میں  بھی 20 جولائی بروز بدھ اسلامی کلینڈر کی پہلی تاریخ یعنی یکم محرم ہے جبکہ یوم عاشورا 29 جولائی کو ہوگا۔

ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف مساجد و امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور پوری فضا یا حسین یا اباالفضل کے نعروں سے گونج رہی ہے جبکہ مشہد میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پچم لہرا دیا گیا۔

آپ علیہ السلام کی ضریح اقدس کو بھی سیاہ پوش کر دیا گیا۔

حرم مطہر پر سیاہ پرچم تقریبا سوا دو ماہ تک لہراتا رہے گا۔

News ID 1917890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha