19 جولائی، 2023، 12:15 PM

پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت ترقی کی جانب گامزن

پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت ترقی کی جانب گامزن

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت کی ترقی میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ مستقبل قریب میں ایران کی معیشت کی ترقی کی رفتار میں اضافے کی پیشنگوئی کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی شرح نمو تیزی سے کم ہو گئی ہے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر معیشتوں میں مندی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ عالمی شرح نمو 2022 میں 3.1 فیصد رہی تھی جبکہ روان سال اس سے کم ہوکر 2.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ چین کے علاوہ دیگر ممالک میں گزشتہ سال کے 4.1 فیصد کی ترقی کی رفتار اس سال 2.9 فیصد تک کم ہو جائے گی۔ یہ پیشنگوئیاں وسیع پیمانے پر معاشی بحران کی عکاسی کرتی ہیں تاہم گزشتہ دو سالوں کے دوران ایران کی معیشت تیزی سے بحال ہونا شروع ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ کرونا کے بعد تیل کے شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ اور ملکی معاشی پالیسی میں مستقل مزاجی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی لین دین میں دو ملکی کرنسی ایکسچینج بارٹر اور دیگر بالواسطہ ادائیگی کے ذرائع تیزی سے استعمال ہو رہے ہیں۔ عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں ایرانی معیشت میں دو فیصد اضافہ ہوگا۔ جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 2.0 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کے مطابق ایران قدرتی گیس کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے اور خام تیل کے ثابت شدہ ذخائر کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کی قدرتی گیس کی برآمدات میں 2022 میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وسط ایشیائی ریاستوں، قفقاز اور روس کو ایران کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رحمت اللہ خرملی کے مطابق مارچ تک تینوں خطوں میں ایران کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافے سے 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ 

حال ہی میں ایران اور افریقہ کے مشترکہ تاجروں کی تنظیم کے نائب صدر روح اللہ لطفی نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کی حکومت میں افریقہ کو ایران کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی کے ادارہ شماریات کے مطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران ایران اور ترکی کی تجارت میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2022 میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 6.42 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے گزشتہ سال یہ حجم 5.59 بلین ڈالر تھا۔

ایران کی وزارت زراعت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1.3 بلین ڈالر مالیت کی 2.07 ملین ٹن زرعی اور غذائی مصنوعات برآمد کی ہیں۔

News ID 1917896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha