22 جولائی، 2023، 1:03 PM

قرآن مجید کی بے حرمتی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

قرآن مجید کی بے حرمتی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

عراقی وزیر خارجہ نے اسلامی ممالک کے ہم منصب وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی ممالک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایران، اردن، ترکی اور سعودی وزرائے خارجہ سے سویڈن میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

فواد حسین نے سویڈن کے خلاف مشترکہ اقدامات کے لئے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

عراقی ویب سائٹ الفرات کے مطابق وزیر خارجہ نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور اور عراقی پرچم نذر آتش کرنے کے خلاف عراقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ توہین آمیز واقعات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور اجتماعی صلح کی کوششوں کے لئے دھچکہ اور شدت پسندی کو فروغ دینے کا باعث ہیں۔

اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے عراق کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے او آئی سی اجلاس بلانے کا خیر مقدم کیا۔

News ID 1917960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha