22 جولائی، 2023، 1:00 PM

ایران 21ویں صدی کی جہالت سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا، ایرانی وزارت خارجہ

ایران 21ویں صدی کی جہالت سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈنمارک میں قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکیسویں صدی کی جاہلیت سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے دنیا میں کہیں بھی قرآن کریم اور ابراہیمی ادیان کے مقدسات پر کسی بھی حملے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے اسلامی ریاستوں، اقوام اور تمام الہامی مذاہب کے پیروکاروں کے اتحاد کی ضرورت پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا کہ مقدسات کی توہین کے پس پردہ عوامل کے مذموم عزائم کے باوجود ہم یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کے ادو ارب مسلمانوں کے حقوق اور اقدار پر حملے کے خلاف دنیا بھر کے آزاد اور حقیقت پسند افراد متفقہ طور پر اس قبیح فتنے اور نفرت انگیز اقدامات کے خلاف کھڑے ہوں اور ہشیاری، اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ اس قبیح اقدام کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رسوا کریں گے۔

کنعانی نے اسلامی مقدسات پر حملہ کرنے والوں کا مواخذہ کرنے کے لیے عالم اسلام میں جاری کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے رابطوں اور بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے، 21ویں صدی کی جاہلیت کہ جس نے مغرب کی اظہار رائے کی آزادی کے جھوٹے نعرے کے سہارے انسانی وقار اور حقیقی آزادی بیان کو نقصان پہنچایا ہے، سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات اور کوششیں جاری رکھے گا، 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر سے ڈنمارک کی حکومت قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کی توہین کو روکنے کے ساتھ ساتھ توہین کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا دینے کی ذمہ دار ہے اور اس سلسلے میں عالم اسلام کی رائے عامہ ڈنمارک کی حکومت کے عملی اقدام کی منتظر ہے۔

News ID 1917961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha