22 جولائی، 2023، 12:06 AM

توہین قرآن کا ردعمل، اپنا سفیر بھیجیں گے نہ سویڈش سفیر کو قبول کریں گے، تہران کا اسٹاک ہوم کو پیغام

توہین قرآن کا ردعمل، اپنا سفیر بھیجیں گے نہ سویڈش سفیر کو قبول کریں گے، تہران کا اسٹاک ہوم کو پیغام

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ جب تک سویڈش حکومت ان واقعات کی حقیقی معنوں میں روک تھام نہ کرے، ایران سویڈن کے سفیر قبول نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں سویڈش سفیر فعالیت انجام نہیں دے سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی نے سویڈن کی حکومت کو ایران کے مزکورہ فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

عبداللہیان نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کے بعد اسلامی ممالک نے اچھا ردعمل دکھایا ہے۔ اس سلسلے میں وزراء خارجہ سے مسلسل رابطہ ہے تاکہ مشترکہ اقدام کیا جاسکے۔

News ID 1917955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha