مہر خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے کہا کہ لبنان میں متعین سویڈش سفیر نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شدید ردعمل کے بعد بیروت چھوڑ دیا ہے۔
سویڈن میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران قرآن مجید کی توہین کا واقعہ دوسری مرتبہ تکرار ہونے کے بعد مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے تین محرم الحرام کو بیروت میں خطاب کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ سویڈن کے سفیروں کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔
انہوں نے اسرائیلی ایجنسی موساد کو اس واقعے میں شریک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سویڈن کا بائیکاٹ ہی ان واقعات کی روک تھام کا بہترین ذریعہ ہے۔
واقعے کے بعد عراقی وزیر اعظم نے سویڈش سفیر کو ملک سے نکال دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ