23 جولائی، 2023، 4:22 PM

صہیونیوں کو لبنان کی سرزمین سے پیچھے ہٹنا ہوگا، لبنان

صہیونیوں کو لبنان کی سرزمین سے پیچھے ہٹنا ہوگا، لبنان

لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کی اتحادی جماعت کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کو اس کے قبضے میں باقی تمام زمینوں سے دستبردار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ سے وابستہ مزاحمتی تحریک کے حمایتی دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے غاصب صیہونی حکومت کے لبنان کی تمام سرزمینوں سے انخلا پر زور دیا ہے۔

محمد رعد نے جنوبی لبنان میں ایک تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ لبنانی زمینوں پر مسلسل قبضے کے خلاف مزاحمت کبھی خاموش نہیں رہے گی۔

رعد نے واضح کیا کہ جس غاصب صہیونی دشمن نے 1970 کی دہائی میں عراق سمیت عرب ممالک کے دارالحکومتوں پر بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر بمباری کی، آج وہ مزاحمت کو فلسطین کی سرحد پر نصب خیمے کو ہٹانے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

لبنان کے اس نمائندے نے کہا کہ صیہونی دشمن کو اب الغجر شہر کے شمالی حصے پر قبضہ ختم کرکے لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہئے، اس سلسلے میں مزاحمتی قوتیں کبھی خاموش نہیں رہیں گی۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں لبنان کے سرحدی علاقوں میں غاصب صیہونی فوج کی حالیہ کارروائیوں کے کے ردعمل میں  لبنانی عوام اور فوج کی حمایت سے حزب اللہ نے حال ہی میں الغجر کے علاقے کے گرد دو خیمے نصب کردئے ہیں، جس سے تل ابیب کے سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

News ID 1917987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha