7 جولائی، 2023، 12:18 PM

"دس کلومیٹر غدیری دسترخوان" کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، مئیر تہران

"دس کلومیٹر غدیری دسترخوان" کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، مئیر تہران

تہران کی شہری حکومت کے سربراہ زاکانی نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی شہری حکومت "دس کلومیٹر غدیری دسترخوان" کے مہمانوں کی ضیافت کے لئے پوری تندہی کے ساتھ کام کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی شہری حکومت کے سربراہ زاکانی نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی شہری حکومت "دس کلومیٹر غدیری دسترخوان" کے مہمانوں کی ضیافت کے لئے پوری تندہی کے ساتھ کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے حقیقی مہتمم عوام ہیں۔ جشن کی یہ تقریبات معاشرے میں ترقی، خوشحالی اور ہمدلی کا باعث بنیں گی۔

زاکانی نے شہری حکومت کی طرف سے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کہ روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گذشتہ سال کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ عوام کسی زحمت میں مبتلا ہوئے بغیر جشن کی تقریبات سے استفادہ کرسکیں۔

News ID 1917652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha