24 جون، 2023، 9:02 AM

صہیونی حکومت کی سختیوں کے باوجود مسجد اقصی میں پچاس ہزار نمازیوں کا اجتماع

صہیونی حکومت کی سختیوں کے باوجود مسجد اقصی میں پچاس ہزار نمازیوں کا اجتماع

اس موقع پر خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ صہیونیوں کے مقابلے میں مسجد اقصی اور بیت المقدس کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں وسیع آپریشن اور بہیمانہ کاروائیوں کے باوجود فلسطینی عوام ہزاروں کی تعداد میں مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔

صہیونی حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعیینات کئے تھے۔

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسجد اقصی کے خطیب شیخ محمد سلیم نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ اور دوسرے اجتماعات کے انعقاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماعات اللہ کی رضایت اور خوشنودی کا باعث ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اجتماعات میں شرکت کریں اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی عوام پر جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک ایک درجن سے زیادہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1917369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha