مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے پیر کے روز ایک بیان میں، روسی 7 افراد اور ایک ادارے کو روس مخالف پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرائن میں جنگ کے آغاز سے ہی، امریکی حکومت بارہا روسی مختلف سیاسی حکام اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل، امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن روس کے خلاف اپنی نئی پابندیوں میں کئی روسی افراد کے نام شامل کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے اس بیانیے کے مطابق، امریکہ نے روس میں مقیم ٹرِک بوٹ سائبر کرائم گروپ کے ارکان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے نیز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے 77 امریکی شہریوں کے اس ملک میں داخلے پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگا دی ہے۔
آپ کا تبصرہ