3 جون، 2023، 12:27 PM

پاکستان، افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ تجارت کرنے کو تیار

پاکستان، افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ تجارت کرنے کو تیار

پاکستانی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بعض اشیا بشمول پٹرولیم اور قدرتی گیس کی بارٹر (اشیا کے تبادلےکی) تجارت کی اجازت دینے کے لیے ایک خصوصی آرڈر پاس کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز سے نقل کیا ہے کہ ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ، حکومت ادائیگیوں کے توازن کے بحران کو سنبھالنے اور مہنگائی کو کنٹرول میں لانے کی شدت سے کوشش کر رہی ہے جو گزشتہ ماہ تقریباً 38 فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔

یکم جون کے حکومتی حکم نامے جسے بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) بارٹر ٹریڈ میکانزم 2023 کہا جاتا ہے، اس میں ان اشیا کی فہرست دی گئی ہے جن کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

تجارتی طریقہ کار میں حصہ لینے کے لیے ریاستی اور نجی ملکیتی اداروں کو منظوری درکار ہوگی۔

سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد امین نے کہا کہ پاکستان بالخصوص روس اور ایران سے تیل اور توانائی کی درآمدات سے ڈالر کی طلب میں اضافہ کیے بغیر بارٹر ٹریڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ممالک کو درپیش ڈالر کی قلت کے پیش نظر بارٹر ٹریڈ کا موقع اہم ہے

News ID 1916923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha