مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن خام تیل موجود ہے۔ سمندری طوفان سے پہلے ہی روسی بحری جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق بحری جہاز کراچی پورٹ کے آئل پیئر 2 پر تیل کی ترسیل کرے گا، جسے برتھ پر لگادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی جہاز کے سروے کے بعد تیل منتقلی کا عمل شروع ہوگا۔
آپ کا تبصرہ