12 جون، 2023، 10:13 AM

طوفان کا خطرہ، کراچی کی شاہراہوں سے بل بورڈ نہیں ہٹائے گئے

طوفان کا خطرہ، کراچی کی شاہراہوں سے بل بورڈ نہیں ہٹائے گئے

سمندری طوفان بپر جوائے کے خطرے کے پیشِ نظر کراچی کی مختلف شاہراہوں سے تاحال بل بورڈز نہیں ہٹائے جا سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کے خطرے کے پیشِ نظر کراچی کی مختلف شاہراہوں سے تاحال بل بورڈز نہیں ہٹائے جا سکے۔ کراچی کی مصروف ترین شارعِ فیصل سمیت دیگر شاہراہوں پر بل بورڈ اب بھی نصب ہیں۔

گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ متوقع طوفان کے باعث طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب میں 600 کلو میٹر دور پہنچ چکا ہے، جس کے زیرِ اثر شہرِ قائد میں آج موسم مرطوب اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج صبح میں ہی پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ دن میں پارہ 41 درجے کو چھونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جو 45 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے۔

News ID 1917130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha