طوفانی بارشیں
-
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق، نو زخمی
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) میں بارش سے متعلقہ حادثات میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوئے۔
-
کراچی میں طوفانی بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر، 20 پروازیں منسوخ
کراچی میں شدید بارش کے بعد آپریشنل وجوہات کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہے اور آج کے لیے شیڈول 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
-
پاکستانی صوبہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی
خیبر پختون خوا میں تیز بارشوں سے پیش آئے حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا۔
-
لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، حادثات میں 7 افراد جاں بحق
پاکستانی شہر لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
امریکہ کی ٹیکساس ریاست میں خطرناک طوفان اور بارشوں کے باعث 3 ہلاک متعدد زخمی
امریکہ کی ٹیکساس ریاست کے پین ہینڈل نامی شہر حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے خطرناک طوفان اور بارشوں سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
-
طوفان بپرجوائے: بھارتی ریاست گجرات سے 290 کلو میٹر دور
سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے علاقے دیوبھومی دوارکا سے 290 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
-
طوفان کا خطرہ، کراچی کی شاہراہوں سے بل بورڈ نہیں ہٹائے گئے
سمندری طوفان بپر جوائے کے خطرے کے پیشِ نظر کراچی کی مختلف شاہراہوں سے تاحال بل بورڈز نہیں ہٹائے جا سکے۔
-
ایران؛ سیلاب کی تباہ کاریاں
ایران میں حالیہ دنوں خطرناک سیلاب سے چالوس روڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور دو ٹونل کیچڑ میں دب گئے ہیں۔ سیلاب نے کرج-چالوس روڈ کا 200 میٹر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور دو ٹونل اب بھی مکمل طور پر کیچڑ میں ڈھکے ہوئے ہیں۔
-
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 29 افراد جاں بحق، 146 زخمی
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 146 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
-
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران 4افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران اب تک 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
-
امریکہ میں طوفان کے باعث کم از کم 23 افراد ہلاک+ویڈیو
امریکہ میں سائکلون اور طوفانی ہواؤں نے 23 لوگوں کی جان لے لی۔
-
پاکستان، بلوچستان کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، سیلابی ریلے آنے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
-
ہندوستان کے کئی حصوں میں طوفانی بارش کا امکان، کئی ریاستوں میں الرٹ جاری
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اہم پیداواری ریاستوں میں اگلے 10 دنوں میں وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
-
امریکہ میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 18 ہوگئی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 18 ہوگئی۔
-
آج رات سے پاکستانی بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر دی، طویل خشک موسم کے بعد مغربی لہر بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔
-
بنگلادیش میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 9 افراد جاں بحق
بنگلادیش میں بارش اور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
-
بھارت میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 36 افراد ہلاک
بھارتی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں سے24گھنٹوں کے دوران 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ذیادہ تر اموات گھروں کی چھتیں گرنے سے ہوئیں جبکہ 12 افراد آسمانی بجلی کا شکار بنے۔
-
پاکستانی شہر پنڈی میں شدید سیلاب، نالہ لئی میں طغیانی کے سبب الرٹ جاری، فوج طلب
اطلاعات ہیں کہ نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کٹاریاں میں پری الرٹ اور گوالمنڈی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے.
-
یمن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق
یمن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
-
بارش کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان
پاکستان کے صوبائی حکومت سندھ نے بارش کی وجہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بروز (پیر) کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
-
ایرانی صوبہ فارس میں طوفانی بارشیں، 22 افراد جاں بحق
ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ فارس کے شہر استھبان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
-
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 57 ہوگئیں
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث اب تک 57 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فی کس 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
-
پاکستان میں مون سون بارشوں سے 77 اموات
پاکستانی وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک مون سون اور پری مون سون کی لپیٹ میں ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہا ہے، یہ ایونٹ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہورہے ہیں۔
-
پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
پاکستان کے صوبہ سندھ بھر میں 2 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
-
ہندوستان اور بنگلادیش میں طوفانی بارشیں، 100سے زائد افراد جان بحق
بھارت اور بنگلا دیش میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 100 سے زائد افراد جانبحق اور ایک کروڑ کے قریب متاثر ہوئے ہیں۔