11 جون، 2023، 1:16 PM

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 29 افراد جاں بحق، 146 زخمی

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 29 افراد جاں بحق، 146 زخمی

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 146 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفان اور بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 25 جبکہ پنجاب میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ کے پی میں 136 جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور آندھی کے دوران دیورا گرنے سمیت مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بنوں میں 12، لکی مروت 3 اور کرک میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں دیوار گرنے سے تین بچیاں اور حافظ آباد میں دیوار کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے باعث 136 افراد زخمی ہوئے، بیشتر حادثات، چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش آئے۔ حکام کے مطابق صورت حال کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

News ID 1917110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha