17 جون، 2023، 5:23 PM

امریکہ کی ٹیکساس ریاست میں خطرناک طوفان اور بارشوں کے باعث 3 ہلاک متعدد زخمی

امریکہ کی ٹیکساس ریاست میں خطرناک طوفان اور بارشوں کے باعث 3 ہلاک متعدد زخمی

امریکہ کی ٹیکساس ریاست کے پین ہینڈل نامی شہر حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے خطرناک طوفان اور بارشوں سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ٹیکساس ریاست کے پین ہینڈل نامی شہر حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے خطرناک طوفان اور بارشوں سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے پین ہینڈل نامی چھ لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل شہر میں مسلسل دوسرے روز شدید طوفان، بارشوں اور تیز ہواؤں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

امریکہ کی ٹیکساس ریاست میں خطرناک طوفان اور بارشوں کے باعث 3 ہلاک متعدد زخمی

مذکورہ شہر کے حکام کے مطابق، طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے اب تک تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آئندہ صدی میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا مسئلہ ہو گی اور اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں کرہ ارض کی اہم ترین مشکلات زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے پیدا ہوں گی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے کہ جو حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے اور شدید طوفانوں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران، امریکہ نے دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیس خارج کی ہے اور اب ان کے اثرات سے وہ خود بھی بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔

News ID 1917244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha