13 جون، 2023، 2:34 PM

طوفان بپر جوائے: محکمہ صحت سندھ نے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

طوفان بپر جوائے: محکمہ صحت سندھ نے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

کراچی: سندھ میں ممکنہ سمندری طوفان اور بارشوں کے باعث محکمہ صحت سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ محکمہ صحت کے مطابق طوفان میں 60 سے 100کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چلیں گی، مختلف علاقوں میں موسلادھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ نکاسی آب کی ابتر صورتحال سے شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی سے روڈ بلاک ہونے کے بھی خدشات موجود ہیں، گاڑیوں اور موٹر سائیکل والے افراد خاص احتیاط سے سفر کریں، بارش کے دوران بجلی کے پول اور تاروں سے دور رہنا لازمی ہے۔

طوفان کے دوران شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

بارشوں کے دوران موبائل نیٹ ورک کی بندش کا بھی خطرہ ہے،  شہری اپنی بیس مینٹ ، کھڑی دروازوں کو مکمل بند رکھیں، اس کے علاوہ ہنگامی حالت میں 1092 پر کال کرکے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

News ID 1917155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha