30 جون، 2022، 11:57 AM

پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پاکستان کے صوبہ سندھ بھر میں 2 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مہر نیوز ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ بھر میں 2 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اس حوالے سے ڈی جی صحت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

طبی عملے کی چھٹیاں 2 تا 5 جولائی منسوخ کر دی گئی، 2 تا 5 جولائی اضافی طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا جبکہ ایمبولینس کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائیں گی۔

News ID 1911405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha