مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہے کہ بنگلادیش میں بارش اور طوفان سے دارالحکومت سمیت کئی بڑے شہروں میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔ طوفان سے مصروف سڑکوں پر بل بورڈز اور درخت گر گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگئی جب کہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔ بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ دارالحکومت میں بھی کئی علاقے نیٹ اور موبائل سروس سے محروم ہوگئے۔
طوفان اور بارشوں میں مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 درجن سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وبائی امراض پھوٹنے کا بھی امکان ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفان اور بارشوں بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ درست تعداد نیٹ اور موبائل سروس بحالی کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔
آپ کا تبصرہ