5 جون، 2023، 4:44 PM

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کی مہر نیوز سے گفتگو؛

پاکستانی عوام اب غلامی کی زندگی گزارنا نہیں چاہتے/ پاکستان کو امام خمینیؒ جیسے رہنما کی ضرورت ہے

پاکستانی عوام اب غلامی کی زندگی گزارنا نہیں چاہتے/ پاکستان کو امام خمینیؒ جیسے رہنما کی ضرورت ہے

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی عوام اب مزید غلامی کی زندگی گزارنا نہیں چاہتے ہیں اور پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم حتی ہندو بھی امام خمینیؒ کی شجاعت، عدالت اور انقلابی شخصیت کی مثال دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کو امام خمینیؒ جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ حضرت امام خمینیؒ اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے۔ پاکستانی عوام امام خمینیؒ کو ایک نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔ وہ ایک انقلابی رہبر اور دلیر قائد تھے جس کے اندر دشمن سے خوف نہیں تھا۔ وہ اپنے رشتہ داروں کے لئے حکومتی مناصب کے خواہشمند نہیں تھے۔ پاکستانی عوام امام خمینیؒ کے کردار، سیرت اور شخصیت کے بارے میں بہت مثال دیتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان امام خمینیؒ کو زہد و تقوی کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہیں جنہوں نے کبھی عوام کے مال و دولت سے ناجائز استفادہ نہیں کیا۔ عمران خان کئی حوالوں سے امام خمینی کی مثال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی شجاعت کو پاکستانی سیاستدان اور صحافی حضرات مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ جب پاکستان کے موجودہ بحران کا ذکر ہوتا ہے اور پاکستانی سیاستدانوں کی بدعنوانیاں سامنے آتی ہیں تو عوام کہتے ہیں کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے اور عالمی سامراج سے آزادی دلانے کے لئے امام خمینیؒ جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم حتی ہندو بھی امام خمینیؒ کی شجاعت، عدالت اور انقلابی شخصیت کی مثال دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان کو امام خمینیؒ جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔ پس پاکستان میں امام خمینیؒ کو ایک بہادر اور اتحاد بین المسلمین کے داعی کے طور پر پہچانتے ہیں جس نے کبھی حکومتی اختیارات کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کیا۔  امام خمینی نے عالمی استکبار کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوکر شجاعت کی وہ مثال قائم کی کہ جس کی اس زمانے میں کسی کو جرائت نہیں ہوتی تھی۔ امریکہ اور عالمی استکبار کے خلاف ایک لفظ بولنا مشکل تھا لیکن امام خمینیؒ نے پوری شجاعت کے ساتھ قیام کیا۔ امام خمینیؒ کی یہ صفت پاکستانی عوام کو بہت پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں پاکستانی عوام نے غلامی کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بہت لگائے۔ عوام نے امریکہ اور دوسری عالمی طاقتوں کی پاکستان میں مداخلت کے خلاف تحریک چلائی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے آگے آگے رہے۔ جب امریکہ اور مغربی ممالک نے پاکستانی سرزمین کو ڈالر کے بدلے میں استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تو عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ہرگز ایسا نہیں ہوسکتا۔ ان کے اس جملے کو عوام میں بہت پذیرائی ملی۔ اور لوگوں نے اپنی گاڑیوں پر "ہرگز نہیں" کا نعرہ لکھنا شروع کیا۔ آزادی کا یہ نعرہ عوام میں بہت مشہور ہوا اور پاکستان جیسے ملک میں بھی لوگ آزادی کے نعرے لگانے لگے جہاں عمومی سوچ پائی جاتی ہے کہ ہم امریکہ اور عالمی طاقتوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ہیں۔ لوگ اب ان جملوں سے منتفر ہوگئے ہیں۔ جب وزیراعظم شہباز شریف نے یہ جملہ بولا تو عوام نے شدید ردعمل دکھایا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستانی عوام اب مزید غلامی کی زندگی گزارنا نہیں چاہتے ہیں۔ ہمیں آزادی چاہئے۔ آزادی کا نعرہ پاکستانی عوام میں مزید مشہور ہورہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ امام خمینیؒ نے آزادی کا یہ درس امت مسلمہ اور دنیا کی اقوام کو دیا ہے۔

News ID 1916976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha