14 مئی، 2023، 6:00 PM

ملک کی ثقافتی ترقی میں کتاب کا کردار ناگزیر ہے، رہبر معظم انقلاب

ملک کی ثقافتی ترقی میں کتاب کا کردار ناگزیر ہے، رہبر معظم انقلاب

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں منعقدہ کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کے دورے کے موقع پر فرمایا: ملک کی ثقافتی ترقی میں کتاب کا کردار ناگزیر ہے اور سوشل میڈیا یا ورچوئل اسپیس کی نمایاں وسعت کے باوجود کتاب آج بھی اپنے بلند اور عظیم مقام پر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت  اللہ العظمی خامنہ ای نے کتابوں کی بین الاقومی  نمائش کے دورے کے موقع پر فرمایا کہ سوشل میڈیا کا دائرہ پھیل جانے کے  باوجود کتاب کا اپنا مقام اور اس کی افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کو بہترین ثقافت میں ڈھالنے کے لئے  کتاب کی ضرورت ہے اور کتاب کا مقام اپنی جگہ برقرار ہے۔

 آپ نے فرمایا کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کے بارے میں بھی میری تاکید ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ آج میں نے دیکھا کہ بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابوں کے کئی اسٹال اس نمائش میں موجود ہیں لیکن پھر بھی میری تاکید یہی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کے بارے میں جتنا زیادہ ہوسکے کتابیں لکھی اور تیار کی جائیں تاکہ ہم اغیار کی کتابوں سے بے نیاز ہوجائیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اتوار کو تین سال کے وقفے اور کورونا کے خاتمے کے بعد کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا۔

News ID 1916461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha