روسی دارالحکومت ماسکو میں ایران، روس، شام اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے امیر عبداللہیان نے شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے عرب لیگ میں واپسی پر شام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ اپنی مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔ اسی سلسلے میں شام اور ترکی کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لئے بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔
اس موقع پر شامی وزیرخارجہ نے ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات کی بحالی کے لئے سلسلے میں شام سے ترک افواج کا انخلاء ضروری ہے۔ انہوں نے شام میں ترکی کی فوجی موجودگی کو دمشق اور انقرہ کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دی۔
اس سے پہلے ماسکو روانگی کے موقع پر عبداللہیان نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکی اور شام باہمی تنازعات حل کرکے خطے میں امن کی بحالی اور شمالی شام میں موجود غیر ملکی افواج کے انخلاء کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ماسکو مذاکرات کے نتیجے میں شامی مہاجرین کی وطن واپسی بھی ممکن ہوسکے گی۔
آپ کا تبصرہ