مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالم اسلام کا سب سے اہم اسٹریٹجک مسئلہ کے طور پر ہمیشہ اور بھرپور طریقے سے مسئلۂ فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اسے آمرانہ نظام کی نذر ہونے سے بچا لیا ہے اور مسئلہ فلسطین کو اہم بین الاقوامی ترجیحات سے حذف کرنے میں ایران روکاوٹ بنے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملت فلسطین، اب بھی مظلوم ہے، لیکن طاقتور اور اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اور مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہو چکا ہے۔
ایران فلسطین کو بین الاقوامی ترجیحات سے حذف کرنے میں روکاوٹ ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ سمجھ کر اس کی حمایت کرتے ہوئے اسے آمرانہ نظام کی نذر ہونے سے بچا دیا ہے اور اسے اہم بین الاقوامی ترجیحات سے حذف کرنے سے روک دیا ہے۔
News ID 1916272
آپ کا تبصرہ