مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی نیوز ویب سائٹ الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے جنوبی علاقہ حوارہ میں ایمان زیاد احمد عودہ نامی 26 سالہ فلسطینی لڑکی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہوگئی ہیں۔
نابلس ہلال احمر کے سربراہ احمد جبرئیل نے اعلان کیا کہ قابض حکومت کے فوجیوں نے ایک 26 سالہ فلسطینی لڑکی کو حوارہ کے وسط میں عینابوس اسکوائر کے قریب ہتھیاروں سے حملے کے جرم میں گولی مار دی ہے اور ہلال احمر کی امدادی فورسز نے اس کی لاش کو تحویل میں لے لی ہے۔
واضح رہے کہ آج علی الصبح فلسطینی ذرائع نے نابلس کے قدیمی علاقے الیاسمینہ پر غاصب صہیونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم تین فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی تھی تاہم ان خبروں کے بعد 26 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت کی خبر آئی ہے۔
آپ کا تبصرہ