مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ علی الصبح غاصب صہیونی فورسز نے نابلس شہر پر جارحانہ حملہ کردیا اور فلسطینی مقاومتی تنظیم عرین الاسود کے جوانوں کے ساتھ مسلح تصادم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عرین الاسود نے شہر کے جنوب اور شمالی حصوں میں صہیونی حملہ آوروں کو دستی بموں اور گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فریقین کی درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے چھے فلسطینی بے گناہ جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
دراین اثناء مغربی کنارے کے شہر اریحا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی سیکورٹی فورسز نے شہر عقبہ جبر نامی کیمپ پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار فلسطینی جوان زخمی ہوگئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق درجنوں صہیونیوں نے غاصب سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں مسجد اقصی پر حملہ کردیا۔ اس دوران صہیونی فورسز نے مسجد کے سابقہ مصلی پر حملہ کرکے تلاشی لی۔
آپ کا تبصرہ