16 اپریل، 2023، 11:03 PM

اسرائیل، بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملہ، ہزاروں مسافر پریشان 

اسرائیل، بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملہ، ہزاروں مسافر پریشان 

اسرائیل کے ہوائی اڈے بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی رفت و آمد معطل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر پریشان ہیں۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی نے صہیونی خبررساں ادارے جوییش پریس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں واقع بن گوریان ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد نے سائبر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کا پورا سسٹم متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد ہوائی اڈے پر موجود مسافروں کو اپنی پروازوں کے سلسلے میں پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ 

صہیونی خبررساں ادارے نے مزید بتایا ہے کہ حملے شدید نوعیت کے ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ کا سسٹم مکمل مفلوج ہوگیا ہے۔ سسٹم معطل ہونے کے بعد پروازوں کی رفت و آمد اور پاسپورٹ کی چیکنگ کا نظام بند کیا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر موجود مسافرین واپس جانے پر مجبور ہورہے ہیں۔ 

News ID 1915943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha