مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
گیلنٹ نے اتوار کے روز کہا کہ صہیونی فوج تمام سرحدوں پر، سرحدوں کے پار اور یہاں تک کہ سرحدوں سے دور بھی خفیہ اور واضح کارروائیاں کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران "شمالی محاذ میں، اپنی طاقت کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ "یروشلم انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک اسٹڈیز" نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں صہیونی غاصب حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو باہر سے بکھرے ہوئے ایک معاشرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو کہ آہستہ آہستہ اپنی صلاحیتیں کھو رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ