27 اکتوبر، 2024، 9:38 AM

سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور سرحدوں کے دفاع میں کسی قید کا پابند نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران علاقائی ممالک کے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور سرحدوں کے دفاع میں کسی حد کا پابند نہیں ہے۔

گذشتہ روز ملکی سرحدوں پر صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی مسائل، ملکی سرحدوں کی حفاظت اور خطے میں مقاومت کے دفاع کے حوالے سے واضح موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کی حمایت کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

عراقچی نے ایران کی جانب سے ماضی میں صہیونی حکومت کے خلاف دو مرتبہ فوجی کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی مستقبل میں جاری رہے گی۔

News ID 1927721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha