مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ نزول قرآن کے مہینے میں، ڈنمارکی ایک انتہا پسند گروہ کی طرف سے یہ توہین آمیز اقدام، اسلام و مسلمین کی صریح توہین ہے۔
کنعانی نے کہا کہ جمعے کے روز یہ جسارت آمیز اور اشتعال انگیز اقدام، جب کہ دنیا کے آزادی پسند لوگ قدس شریف کو جرائم پیشہ ور غاصب صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے، مغربی اظہار رائے کی آزادی کے دعوے کو ظاہر کرنے کا سب سے مضحکہ خیز طریقہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کی آزادانہ طور پر توہین انتہا پسندی اور تکفیری تشدد کا تسلسل ہے، جس کی عالمی سطح پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ڈنمارکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی نفرت انگیز کارروائیوں کی تکرار کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
آپ کا تبصرہ