28 مارچ، 2023، 9:10 AM

ایران کا ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر شدید احتجاج

ایران کا ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر شدید احتجاج

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بعض یورپی ممالک میں قرآن کریم اور مسلمانوں کے دینی مقدسات کی توہین کی تکرار اور ان میں اضافے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کے خلاف، آزادی بیان کے دعویداروں کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کو پھیلانے کی بنیادیں اور امن و امان کو متاثر کرنے اور اقوام عالم کی باہمی سلامتی اور دوستی کو خطرے میں ڈالنے کا باعث ہیں۔

کنعانی نے آزادی بیان کے نام پر اسلامی مقدسات پر حالیہ حملوں کو نظر انداز کرنے کو عالمی اور حقوق کے منافی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اقوام عالم اور مسلم ممالک ڈنمارک کے اعلیٰ حکام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ذمہ داری قبول کریں گے اور اس طرح کی بے حرمتی اور نفرت پھیلانے والے اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے، تاکہ آزادی بیان کے نام سے اس طرح کے مزید اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

News ID 1915543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha