8 اپریل، 2023، 11:27 PM

روسی صدر کے معاون اور ایرانی نائب صدر کی ملاقات، مشترکہ امور پر گفتگو

روسی صدر کے معاون اور ایرانی نائب صدر کی ملاقات، مشترکہ امور پر گفتگو

روسی صدر پوٹن کے خصوصی معاون ایگور لوٹین نے ایرانی نائب صدر محمد مخبر سے تہران میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تہران اور ماسکو کے درمیان سیاسی اور اقتصادی وفود کے تبادلے پر گفتگو کی۔ محمد مخبر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے اور دونوں اطراف کے صدور کی براہ راست نگرانی کی وجہ سے راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔

ایرانی صدر کے معاون اول نے مزید کہا کہ ایران اور روس مشترکہ سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کرکے خطے کے ممالک کی غذائی ضروریات پوری کرنے اور اجناس برآمد کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

روسی صدر کے خصوصی معاون نے ٹرانزٹ اور ذرائع نقل و حمل میں مشترکہ سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ روس ایران کے ساتھ دو طرفہ یا کثیر ملکی منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ پانچ مہینے کے دوران روسی صدر کے خصوصی معاون کی ایرانی نائب صدر سے یہ پانچویں ملاقات ہے۔

News ID 1915782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha