9 اپریل، 2023، 5:58 PM

عالمی تجارت میں ڈالر اور مغرب کی اجارہ داری خطرے میں ہے، علی شمخانی

عالمی تجارت میں ڈالر اور مغرب کی اجارہ داری خطرے میں ہے، علی شمخانی

روسی صدر کے معاون خصوصی ملاقات میں ایرانی سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ عالمی سطح پر دوسری کرنسیوں میں تجارت کو فروغ ملنے کی وجہ سے خطے اور عالمی سطح پر ڈالر اور مغرب کی حکمرانی ختم ہورہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے معاون خصوصی نے تہران کے دورے میں گذشتہ رات ایران کی سیکورٹی کونسل کے سربراہ سابق ایڈمرل علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان جاری اقتصادی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 کے ساتھ ملاقات علی شمخانی نے کہا کہ دونوں کی ہماہنگی سے باہمی تعلقات اور مشترکہ تجارتی اور ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آئے گی۔ ایران اور روس کے درمیان کرنسی اور بینکی امور میں ہونے والے معاہدے باہمی ترقی اور مغربی پابندیوں کو ناکام بنانے میں موثر ثابت ہوں گے۔ خطے اور عالمی سطح پر دوسری کرنسیوں میں تجارت کو فروغ ملنے کی وجہ سے ڈالر اور مغرب کی اجارہ داری کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

علی شمخانی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کی دلچسپی کی وجہ سے تجارتی اور دیگر امور میں درپیش مشکلات ختم ہورہی ہیں۔ اعلی سطحی وفد کے تبادلے سے دوطرفہ تجارت میں بہتری آرہی ہے جوکہ دونوں ممالک کے ساتھ خطے کے دوسرے ممالک کے لئے بھی خوش آئند ہے۔

News ID 1915798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha