1 اپریل، 2023، 5:02 PM

شہید متوسلیان آزادی قدس کے پہلے ایرانی شہید ہیں، جنرل سلامی

شہید متوسلیان آزادی قدس کے پہلے ایرانی شہید ہیں، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے شہید الحاج احمد متوسلیان کو القدس کی آزادی کے پہلے ایرانی شہید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید متوسلیان نے مقاومتی محاذ کے لئے کامیابیوں کا دروازہ کھول دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے عید نوروز کے موقع پر شہید احمد متوسلیان کے خاندان سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ آج ملک میں قائم پرامن فضا، امن و امان اور ترقی شہداء کی مرہون منت ہے۔ شہداء آسمان انقلاب اسلامی کے ستارے ہیں اور ان کے خاندانوں کو ایرانی قوم کے دل میں خاص مقام حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید احمد متوسلیان نے القدس کی آزادی اور فلسطینی قوم کی غاصب صہیونی ریاست سے رہائی کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ آج مقاومتی محاذ کو حاصل ہونے والی کامیابیاں ان کی جدوجہد کی مرہون منت ہے۔

انقلاب اسلامی اور ایران کے لئے سپاہ پاسداران اور بسیج کے ایک لاکھ تیس ہزار شہداء کی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے اعلی حکام حسب سابق اس سال بھی شہداء کے لواحقین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کے نتیجے میں ہمارا حوصلہ اور عزم مزید بڑھ جاتا ہے۔

News ID 1915636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha