مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماوں پر جوڈیشیل کمپلیکس اسلام آباد والے سانحے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور 17پی ٹی آئی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رشید کی مدعیت میں درج کی گئی۔
توڑ پھوڑ کرنے والے کل 38مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے 17 رہنماں پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان 3:30 پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے گھیر کر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور جلاو گھیراؤ کیا، جی الیون پر واقع پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی۔ تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو توڑا گیا۔
آپ کا تبصرہ