20 مارچ، 2023، 9:30 AM

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیلیے نوٹس کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیلیے نوٹس کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بینچ 21 مارچ کو سماعت کرے گا۔پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس  شاہد بلال حسن ہوں گے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔

News Code 1915379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha