2 مارچ، 2023، 8:51 AM

رواں سال راہیان نور کیپمس میں ایک لاکھ طلبہ کو بھیجا جائے گا، سربراہ بسیج طلبہ تنظیم

رواں سال راہیان نور کیپمس میں ایک لاکھ طلبہ کو بھیجا جائے گا، سربراہ بسیج طلبہ تنظیم

اہواز- ایران کی بسیج اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر نے کہا کہ طے شدہ پروگرام کے تحت امید ہے کہ رواں سال ملک کے جنوبی علاقوں میں ایک لاکھ طلباء کو محاذ جنگ کے دوروں کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بسیج اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر محمد حسین کفعمی نے بدھ کے روز میڈیا بات کرتے ہوئے عید نوروز کے ایام میں رواں سال ملک کے جنوبی محاذ جنگ کے علاقوں میں لگائے جانے طلبہ کے راہیان نور کیمپس اور ان کے روانہ ہونے والے قافلوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ پروگرام کے تحت امید ہے کہ رواں سال ملک کے جنوبی علاقوں میں ایک لاکھ طلباء کو دفاع مقدس کے محاذ جنگ کا دورہ کرنے کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال طلبہ کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

بسیج اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ طلباء کو راہیان نور کیمپس میں لے جانے اور محاذ جنگ کے علاقوں کا دورہ کروانے کا مقصد یہ ہے کہ طلباء کی نوجوان نسل کو ایثار اور شہادت کے کلچر سے روشناس کرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا وزیر سائنس کے ساتھ متعدد سطحوں پر رابطہ قائم کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے بسیج مستضعفان تنظیم اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کا تعاون اور حمایت بھی حاصل ہے، لہذا ہمیں امید ہے کہ طلباء قافلوں کی روانگی اور ان کے کیمپس میں اچھے اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔

News ID 1914997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha